مشرق وسطیٰ

قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ڈیل کے لیے حماس کی شرائط قبول نہیں :نیتن یاھو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ایسے مطالبات پیش کیے ہیں جنہیں ہم قبول نہیں کریں گے۔

نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ شرائط "پچھلے معاہدے کی طرح ہونی چاہئیں‘‘۔ جس میں گذشتہ نومبر میں جنگ بندی کے دوران ایک اسرائیلی کے بدلے تین فلسطینیوں کی رہائی شامل تھی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کو "مکمل فتح" حاصل ہوگی اور جنگ کی وجہ سے فلسطینی حماس تحریک اور ایران کی حمایت یافتہ دیگر تنظیموں کے لیے "مہلک دھچکا" ہوگا۔

ان کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو نے فوج کے کمانڈروں کے سامنے کہا کہ "مکمل فتح برائی کے محور کو ایک مہلک دھچکا دے گی، جو یقینا ایران، حزب اللہ، حوثی اور حماس پر مشتمل ہے"۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فتح کے بغیر "بے گھر (اسرائیلی) اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اگلا قتل عام صرف وقت کی بات ہے۔ اگر جنگ روکی گئی تو ایران، حزب اللہ اور دیگر لوگ یہاں جشن منائیں گے اور اور مشرق وسطیٰ میں تباہی مچائیں گے‘‘۔

دریں اثناء حماس کے رہ نما محمود مرداوی نے کہا ہے کہ حماس کو پیش کردہ مجوزہ جنگ بندی کا معاہدہ ابھی زیرِ غور ہے اور جلد ہی اس کا جواب دیا جائے گا۔

مرداوی نے پیر کے روز عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "ہمارے سامنے پیش کی گئی تجویز کے فریم ورک میں شامل آئٹمز واضح نہیں ہیں اور بہت سی تفصیلات کی وضاحت کی ضرورت ہے۔ ہم اب مشاورت اور مشاہدے کے مرحلے میں ہیں۔ہم اس پر غور کریں گے اور جلد ہی اس کا جواب دیں"۔

فلسطینی حکام کے مطابق نئی تجویز جس کا مسودہ امریکا اور اسرائیل نے تیار کیا تھا میں مصر اور قطر نے گذشتہ ماہ پیرس میں ہونے والے سکیورٹی اجلاس میں شرکت کی تھی کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے پہلے مرحلے میں 40 روزہ جنگ بندی شامل ہے۔ جس کے دوران حماس سویلین قیدیوں کو رہا کرے گی۔

دوسرے اور تیسرے مرحلے میں فوجیوں کی رہائی اور لاشوں کا تبادلہ ہوگا۔

حماس کے رہ نما نے کہا کہ "اس تجویز میں اسرائیلی فریق کے مطالبات شامل ہیں، ہمارے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس میں غزہ کی پٹی سے جنگ بندی یا اسرائیلی فوج کا انخلاء شامل نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں