’بے بی ڈولفن‘ کی سعودی عرب میں اپنی ماؤں کے ساتھ تیرتے ہوئے ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں بحیرہ احمر کی سیر کرنے کے لیے کیے گئے سفر میں کئی بچوں نے ڈولفن کی سمندرمیں تیراکی کے منظر کو ویڈیو میں محفوظ کیا ہے۔ ویڈیو میں ڈولفن مچھلیوں اور ان کے بچوں کو ایک ساتھ خوبصورت انداز میں تیرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ڈولفنز کا ویڈیو کلپ نشر کیا۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈالفن اکثر 80 ڈولفنز کے گروپوں میں رہتی ہیں۔

نیشل وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے بحیرہ احمر میں ریسرچ کے حوالے سے یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ جب الریاض میں بحیرہ احمر میں آبی حیات پر تحقیق کے لیے ’رحلۃ العقد‘ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد بحیرہ احمر میں منفرد سمندری ماحولیات نظام کے بارے میں جامع سائنسی تحقیق کے نتائج پیش کرنا ہے.

سمپوزیم کی سرگرمیاں 11 سے 12 فروری 2024ء تک ہوں گی۔اس پروگرام کی سرپرستی ماحولیات، پانی اور زراعت کے وزیر عبدالرحمٰن الفضلی جو نیشنل وائلڈ لائف سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں کریں گے۔

نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے ریاض میں بحیرہ احمر میں آبی مخلوقات کی تلاش کے لیے ایک آفیشل پیج بھی "دہائی کا ایکسپلوریشن ٹرپ" کے عنوان سے مختص کیا ہے۔ اس میں اس نے اس مہم کے سب سے نمایاں واقعات کا جائزہ لیا، جہاں سائنسدان اور ماہرین نے اس کے سہ جہتی تحقیقاتی سروے کیے اور سمندری عجائبات کے بارے میں مزید معلومات جمع کیں۔

بحیرہ احمر میں مہم کے اعدادوشمار کے مطابق نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی طرف سے 800 سے زائد حیاتیاتی لحاظ سے متنوع نمونے جمع کیے ہیں۔ انہوں نے بحیرہ احمر کی تہہ کے 62,758 سے زیادہ نقشے تیار کیے اور آبدوزوں کی مدد سے سمندر کے اندر 133 سے زیادہ تحقیقی دورے کیے۔ اس دوران تقریباً 3,783 مربع کلومیٹر کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی سروے کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں