فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی فوج نے 6 فلسطینی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا : وزارت صحت غزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل فوج نے منگل کے روز غزہ میں 6 پولیس اہلکاروں کو اس وقت بمباری کر کے ہلاک کر دیا ہے جب عینی شاہدوں کے مطابق پولیس اہلکار امدادی سامان لے کرآنے والے ایک ٹرک کے لیے راستہ بنا رہے تھے۔

یہ واقعہ رفح راہداری اور رفح شہر سے متصل محلے خیربت العداس میں پیش آیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نے اس واقعے کے بعد اس گاڑی کو دیکھا ہے جو اسرائیلی فوج کا نشانہ بنی۔ اس پر خون گرا ہوا تھا اور اس گاڑی پر پولیس کا نشان بنا ہوا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ رفح کا علاقہ جہاں غزہ سے نقل مکانے کر کے آنے والے لگ بھگ گیارہ لاکھ کی تعداد میں جمع ہیں، اکثر اوقات اسرائیلی بمباری کی زد میں آتا رہتا ہے۔ اس علاقے میں گاڑیوں کو بھی اسرائیلی فوج بار بار نشانہ بنا چکی ہے۔

منگل کے روز پولیس اہلکاروں کی گاڑی آٹا لانے والے ٹرک کی حفاظت پر مامور تھی۔ واقعے کے بعد ' اے ایف پی ' کے فوٹو گرافر نے ایک لاش کو کمبل میں لپٹا ہوا دیکھا اور اسے ایک ٹوٹی ہوئی ایمبولینس میں لے جایا جانا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اگرچہ ' اے ایف پی ' کی طرف سے رابطہ بھی کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں