یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کچھ شرائط پوری نہیں کر سکتے: اسرائیلی ذمہ دار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے ایک ذمہ دار نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کی پیش کردہ شرائط کے حوالے سے کہا ہے کہ ان میں سے کچھ شرائط پوری نہیں کی جا سکتی ہیں۔ حماس کی طرف سے منگل کے روز قطر کو پیش کی گئی تجاویز اور شرائط کے بارے اسرائیل کے ممکنہ رد عمل کے بارے میں یہ رپورٹ اسرائیلی چینل 13 نے دی ہے۔

ٹی وی کی اس رپورٹ میں ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدے دار کا نام ظاہر کیے بغیر کہا گیا ہے کہ حماس نے منگل کے روز جو شرائط پیش کی ہیں ان پر بحث ہو گی ، یا پھر ان شرائط کو مسترد کر دیا جائے گا۔

اس عہدے دار نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اسرائیل ان کی جگہ متبادل تجاویز سامنے لائے اور ان کو منوانے کی کوشش کرے۔

واضح رہے پیرس میں طے پانے والی تجاویز کا ایک ہفتے سے زائد دنوں کے لیے حماس نے جائزہ لینے کے بعد قطر کو منگل کے روز دوحہ میں آگاہ کر دیا ہے۔ تاہم اسرائیل کا ابھی حماس کے اس موقف پر باضابطہ رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں