"ہمیں جنوبی غزہ میں رفح پر حملے پر تشویش ہے": بلنکن کی نیتن یاھو کو وارننگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایک طرف اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی غزہ کے پر ھجوم شہر رفح پر حملے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔

ان تیاریوں کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی اپنے تل ابیب کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو وارننگ دی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کو مطلع کیا کہ امریکی انتظامیہ کو غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی ممکنہ توسیع پر گہری تشویش ہے

بے گھر لوگوں سے کھچا کھچ بھرا شہر

امریکی ’ایکسی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ شہری آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیے بغیر ہجوم والے شہر پر حملہ کرنا بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ محتاط رہے اور اقوام متحدہ کے مندوبین اور بین الاقوامی اداروں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔

جنگ کا کوئی مکمل خاتمہ نہیں ہے

دوسری جانب اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی وزیر کو بتایا کہ حماس کے مکمل خاتمے کے علاوہ غزہ میں جنگ کا کوئی مکمل خاتمہ نہیں ہو گا۔

گیلنٹ نے قبل ازیں اسرائیلی افواج کے جنوبی شہر رفح پر حملہ کرنے کے ارادے کی تصدیق کی تھی، تاکہ فوج رفح اور خان یونس کی زیر زمین حماس کی سرنگوں تک پہنچا جا سکے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے رفح میں فوجی کارروائی کے سنگین نتائج سے خبردارکیا ہے۔ اقوام متحدہ نے شہر میں اس طرح کی زمینی کارروائی کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔

محصور شمالی غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے 80 فیصد سے زیادہ آبادی، یا بین الاقوامی اندازوں کے مطابق تقریباً 1.9 ملین جنوب کے شہروں کی طرف بے گھر ہو چکے ہیں، جہاں وہ تباہ حال اور مصیبت بھری زندگی گذار رہے ہیں۔ پارکوں، سڑکوں اور گلیوں میں ہر طرف لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

دریں اثنا مصر کی سرحد سے متصل اس شہر کے وسیع و عریض علاقوں میں ہزاروں سفید خیمے پھیلے ہوئے ہیں۔ سات اکتوبر کے بعد جنگ کی وجہ سے یہاں جمع ہونے والے لاکھوں لوگوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں