اسرائیلی بمباری سے غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 27947 ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کے روز سات اکتوبر سے اب تک فلسطینیوں کی ہلاکتوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق پانچویں ماہ میں داخل ہو چکی غزہ جنگ کے دوران 27 ہزار 947 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان ہلاک ہونے والوں میں عورتوں اور فلسطینی بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

وزارت کی طرف سے مرتب کئے گئے ان اعداد و شمار میں زیادہ وہ فلسطینی ہیں جو اسرائیلی بمباری کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

وزارت صحت کے پیش کئے گئے ان اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک جنگ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 67459 ہو چکی ہے۔ مگر واضح رہے ان زخمیوں کے لئے ہسپتالوں اور علاج کی سہولتیں تقریبآ ختم ہو چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں