فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیل نے حیفہ کے علاقے میں پراسرار فضائی ہدف کو راستے میں روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے فضا میں اسرائیلی شہر حیفہ کے نزدیک ایک ہدف کو کامیابی سے روک دیا ہے۔ حیفہ اسرائیل کے شمال میں ایک ساحلی شہر ہے۔ یہ علاقہ اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے ساتھ سخت کشیدگی کے ماحول میں ہے۔

نیز حیفہ اور اشدود کے شہر ساحلی ہونے کی وجہ سے اہم تجارتی دروازوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حیفہ پر فضا میں روکے جانے والے ہدف نے اسرائیل کا کوئی نقصان نہیں کیا ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا 'میں تصدیق نہیں کر سکتا کہ یہ ہدف حیفہ شہر کے کس قدر نزدیک تھا۔ تاہم اس کے شہر کے نزدیک ہونے کے باوجود پروٹوکول کے مطابق خطرے کا سائرن نہیں بجا تھا۔ فوجی ترجمان نے اس امر کے اظہار سے انکار کر دیا کہ اس ہدف اور اس ہدف کے ذریعے کو شناخت کیا ہے۔

ماہ دسمبر میں بھی اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ لبنان کی طرف سے آنے والے ڈرون کو حیفہ کی طرف بڑھتے ہوئے روک لیا گیا تھا۔ فوجی ترجمان کے مطابق یہ ڈرون حیفہ کے میری ٹائم علاقے کی طرف بڑھ رہا تھا۔

ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تقریباً 17 سال بعد اس سطح کی کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ یہ تازہ کشیدگی سات اکتوبر کے بعد سے شروع ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں