دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارے ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے بتایا ہے کہ مغربی دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پچھلے چند برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں کئی اہداف پر حملے کیے جن میں حزب اللہ کے مراکز اور ایران نواز عسکری تنظیموں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے مغرب میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق میں سیدہ زینب کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

آبزرویٹری نے کہا کہ دمشق کے مضافاتی علاقے میں اسرائیلیوں کی جانب سے ایک مکان کو نشانہ بنانے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ آبزرویٹری نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیل نے دمشق کے دیہی علاقوں میں مزہ ملٹری ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔

ایک اور تناظر میں سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بتایا کہ مقبوضہ گولان سے شام کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو ڈرونز کو مارگرایا گیا ہے۔

قبل ازیں بدھ کے روزانسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق بدھ کے روز وسطی شام کے علاقے حص پر اسرائیلی بمباری میں لبنانی حزب اللہ کے دو جنگجوؤں سمیت 11 عام شہری شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سات عام شہری تھے۔

گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں بنیادی طور پرایرانی اور حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ان حملوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں اور سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے کیمپوں کوبھی نشانہ بنایا گیا۔

گذشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے ایک غیر معمولی حملے کے بعد غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد ان حملوں میں شدت آئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں