ناروے ' اونروا' کو رواں سال 26 ملین ڈالر کی فنڈنگ کرے گا، اضافہ بھی کیا جا سکے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ناروے نے اعلان کیا ہے انسانی بنیادوں پر فلسطینیوں کے لیے کام کرنے والا ادارے 'اونروا' کو 26 ملین ڈالر کی فنڈنگ کرے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو اس طے شدہ رقم میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات ناروے کی طرف سے جمعہ کے روز کہی گئی ہے۔

ناروے کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک نے ' اونروا ' کی فنڈنگ کو روک دیا ہے یا اس اس کے لیے فنڈنگ میں کمی کر دی ہے۔ ان ملکوں میں برطانیہ، جرمنی، نیوزی لینڈ ، کینیڈا اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔

ان ملکوں نے 'اونروا' کے فنڈز روکنے کا فیصلہ اسرائیل کے اس الزام پر کیا گیا کہ ' اونروا ' کے 12 کارکن اسرائیل پر سات اکتوبر کے حملے میں ملوث تھے۔ واضح رہے غزہ میں اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے ' اونروا ' کے 13000 کارکن انسانی بنیادوں پر خدمات انجام دینے پر مامور ہیں۔ تاہم ان میں سے 12 کارکنوں پر الزام کے بعد ابھی تحقیقات سے بھی پہلے فنڈنگ روک دی۔

ناروے 'اونروا' کے بڑے فنڈنگ کرنے والے ملکوں میں نمایاں ہے۔ امریکہ اور دوسرے کئی ملکوں کی طرف سے فنڈنگ روکنے کے اس اعلان کے بعد 'اونروا' نے کہہ دیا تھا' فنڈز روک کر اسے غزہ میں جاری انسانی بنیادوں پر خدمات روکی جارہی ہیں۔ اس لیے اگر فنڈنگ بند رکھی کی گئی تو اس کے لیے ماہ فروری کے بعد غزہ میں بے گھر شہریوں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری نہیں رکھ سکے گا۔

تاہم ناروے کی طرف سے اپنے تازہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ وہ 'اونروا ' کی فنڈنگ اس سال بھی جاری رکھے گا ۔ وزارت خارجہ ناروے کے مطابق ان طے شدہ فنڈز کے بعد مزید فنڈز بھی ضرورت ہوئی تو دیے جائیں گے۔

ناروے نے پچھلے سال 'اونروا' کو 470 نارویجن کراؤن دیے گئے تھے ، جبکہ رواں سال کے لیے یہ فنڈز 275 نارویجن کراؤنز دیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں