اردنی فوج کا طیارہ گر کر تباہ دو زیر تربیت پائلٹ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن کی فوج نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے دو زیر تربیت فوجی پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ہلاک ہوگئے۔ بیان کے مطابق طیارہ تربیتی مشقوں کے لیے محو پرواز تھا۔

طیارے پر تربیتی پرواز کے دوران میجر پائلٹ عمر عطا العبادی اور کیپٹن پائلٹ محمد عبداللہ الخدیر ہلاک ہوئے ہیں۔ دونوں کی ہلاکت اردن کی شاہی فضائیہ کے طیارے کے گر لر تباہ ہونے سے اس وقت ہوئی جب وہ شاہ حسین ایئربیس سے پرواز کر رہا تھا۔ یہ بات اردنی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

تاہم اس فوجی بیان میں طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی وجوہات کا ذکر نہیں ہے اور نہ ہی اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں یا نہیں کہ یہ طیارہ کس طرح گرا۔

مقبول خبریں اہم خبریں