فلسطین اسرائیل تنازع

ایران جنگ کا علاقے میں پھیلاؤ نہیں چاہتا: وزیر خارجہ ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ان کا ملک علاقے میں جنگی پھیلاؤ نہیں چاہتا ہے اور نہ ہی لبنان نے خطے میں دشمنی کو بڑھانا چاہا ہے۔ وہ یہاں لبنان کے دورے کے موقع پر پریس سے بات چیت کر رہے تھے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا ' چار ماہ ہو چکے ہیں جب سے غزہ میں جنگ جاری ہے مگر اس کے باوجود ایران اور لبنان نے جنگ کو پھیلانے کی کوشش نہیں کی۔ جبکہ اسرائیل نے پورے مشرق وسطی کے درمیان آگ کو بھڑکانے کی ایک سیریز شروع کر رکھی ہے۔'

وزیر خارجہ ایران نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ' ایران اور لبنان نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ اسی لئے ہم نے بالکل بھی اس کا پھیلاؤ نہیں چاہا ہے۔' پریس کانفرنس کے لیے ان کے ساتھ لبنان کے وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں