فلسطین اسرائیل تنازع

حماس کے دو اہلکاروں کو رفح میں قتل کر دیا : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی ائیر فورس نے کہا ہے کہ اس نے رفح میں بمباری کر کے حماس کے دو اہلکاروں کو ہفتے کے روز قتل کر دیا ہے۔ رفح کا شہر غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع ہے۔ یہ شہر مصری سرحد کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق مصری سرحد سے جڑے ہوئے شہر میں غزہ سے بے گھر ہو کر نقل مکانی کرنے والے 23 لاکھ فلسطینیوں میں سے نصف سے زائد اسی رفح میں پناہ لینے پرمجبور ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ' حماس کے جن اہلکاروں کو بمباری سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ان میں سے ایک حماس رہنماؤں کی حفاظت کا ذمہ دار تھا جبکہ دوسرا ہدف حماس کا تفتیش کار تھا۔ ان دونوں کو بمباری کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ '

اسرائیلی فوج کی رفح میں بد ترین بمباری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے فوج کو دیے گئے اس حکم کے بعد اگلے روز کی گئی ہے ۔ نیتن یاہو نے اپنی فوج کو حکم دیا تھا کہ رفح سے فلسطینی بے گھر لوگوں کے انخلاء کا منصوبہ بنائے۔

نیتن یاہو کے اس وحشیانہ حکم کی بین الاقوامی سطح پر سبھوں نے سخت تنقید کی تھی۔ کہ اس حکم کا مقصد عام شہریوں کو بمباری کا نشانہ بنوانا ہے۔ اسرائیل کی کوشش ہے کہ ان بے گھر فلسطینیوں کو جبراً مصر کی طرف دھکیل دے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں