دبئی: گرج چمک کے ساتھ بارش کا خطرہ، سرکاری ملازمین پیر کے روز گھر سے کام کرینگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی میں پیر کے روز بارہ فروری کو موسمی شدت اور سخت گرج چمک کے ساتھ بارش کی موسمی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس وجہ سے دبئی میں سرکاری ملازمین کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ موسمی شدت کے اس روز 12 فروری کو چھٹی نہیں کریں گے بلکہ گھروں سے کام کریں گے۔

Advertisement

حکومت نے اس بابت ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے لازمی ہو گا کہ موسمیاتی مرکز کی پیش گوئی کے پیش نظر اپنے فرائض کی ادائیگی گھر سے انجام دیں گے۔ ماسوائے ان ملازمین کے جن کے کام کی نوعیت فیلڈ میں موجود رہنے کی متقاضی ہوگی یا ان کے ' ورک پلیس' گھر سے متعلق نہیں ہو سکتے ہوں گے۔

دبئی میں مرکز برائے موسمیات نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ اتوار اور پیر کے روز موسم غیر مستحکم رہے گا۔ مرکز کے مطابق اتوار کے روز جزوی طور پر موسم ابر آلود رہے گا۔ جبکہ مختلف اوقات اور علاقوں میں طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ امکان پیر کے روز زیادہ ہو گا۔

ان تیز اور طوفانی بارشوں کے باعث درجہ حرارت پورے متحدہ عرب امارات میں نیچے چلا جائے گا۔ یہ درجہ حرارت 2 سے 4 درجے تک نیچے جائے گا۔ ان بارش کی زد میں زیادہ آنے والے علاقوں میں اجمان، فجیرہ، دبئی اور ام القوائن شامل ہوں گے۔

موسمیاتی مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خلیج عرب اور اومان کے سمندر میں بھی موسمی اثرات اتوار اور پیر کے روز موجود رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں