اقوام متحدہ کے ادارے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے میں مدد کریں : اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے اداروں سے فلسطئینیوں کو غزہ میں ان کے علاقوں سے نکالنے میں اسرائیل کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ پیر کے روز اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے کیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے غزہ کو جنگی علاقہ قرار دیا ور کہا اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کو چاہیے کہ فلسطینبی شہریوں کو ان جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے میں اسرائیل اور اس کی فوج کی مدد کرے۔

اسرائیلی ترجمان نے اس موقع پر رفح میں اپنے جنگی ارادوں کے لیے بھی 'یو این او 'کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ رفح کو بھی خالی کرانے میں تعاون کیا جائے۔ رفح کا علاقہ غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع ہے۔ جہاں اسرائیلی فوج نے بمباری سے بے گھر ہونےوالے فلسطینیوں کو خود دھکیل دیا تھا ۔

رفح میں اس وقت 13 لاکھ بے گھر فلسطینی شہری پناہ گزین کے طور پر رہ چکے ہیں۔ اسرائیل کی کوشش ہے کہ ان میں سے بہت سوں کو دوسری بار اور بہت ساروں کو پانچ ماہ سے جاری اس جنگ میں تیسری بار نقل مکانی پر مجبور کر سکے۔

ترجمان ایلون لیوی نے اقوام متحدہ کے ادروں پر زور دیتے ہوئے کہا ۔ یہ نہ کہیں کہ یہ کام نہیں ہو سکتا ہے، ہمارے ساتھ مل کر کام کریں اور ہمارے لیے کوئی راستہ نکالیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں