حج وعمرہ

اندرون سعودی عرب سے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آغاز،4 قسم کے پیکجز کی آفر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کے لیے رجسٹریشن کے آغاز اور حج سیزن 1445 ھ بہ مطابق 2024ء کے لیے پیکیجز کی دستیابی کا انکشاف کیا ہے۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین وزارت کی ویب سائٹ یا اسمارٹ فون پر موجود ”ایپلی کیشن ‘‘سےرجسٹریشن کو کو ترجیح دے گی۔ ایسے لوگ جنہوں نے پہلے حج نہیں کیا وہ درخواست دینےکے اہل ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کے دوران انہیں نقل و حمل کے ذرائع کے اور قیام کے حوالے سے موزوں پیکجز کے انتخاب کی اجازت ہوگی۔

وزارت حج نے توجہ دلائی کہ حج سے متعلق خدمات کا معاہدہ مملکت کے اندر سے حجاج کی خدمت کے لیے لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے اور اس کی شرائط اور طریقہ کار وزارت حج عمرہ کی ویب سائٹ پر درج ہیں۔

چار پیکجز

وزارت حج و عمرہ نے انکشاف کیا کہ عازمین حج کے لیے چار پیکیجز دستیاب ہیں۔ پیکیج نمبر ایک کی قیمت 4,099.75 ریال ہے، جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔ اس پیکج میں اقتصادی دائرہ کار میں حاجیوں کو خدمت فراہم کرنا ہے۔

پیکیج 2 کی مالیت 8,092.55 ریال سے ہے، جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔ اس پیکج میں منیٰ میں مہمان کیمپوں میں قیام شامل ہے۔

تیسرے پیکج کی قیمت 13,265.25 ریال سے ہے جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔ اس پیکج کا انتخاب کرنے والے منیٰ میں چھ ٹاورز میں قیام کریں گے اور جمرات پل کے قریب ہوں گے۔

چوتھے پیکج کی قیمت 10,366.10 ریال ہے جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔ یہ کیمپ حاجیوں کے لیے آرام دہ سطح کے ساتھ اعلیٰ درجے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں