دبئی پولیس نے طوفانی بارش کے پیش نظر 'الرٹس' جاری کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی پولیس نے عوامی تحفظ کے لیے خصوصی 'الرٹس' جاری کیے ہیں۔ یہ 'سیفٹی الرٹس' آج پیر کے روز کی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں۔ موسمیاتی مرکز کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پیر کادن دبئی اور اس کے طول و عرض مین بد ترین طوفانی بارش کا دن ہے۔

اس لیے شہریوں کو اپنے تحفظ کے لیے خصوصی احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کیونکہ یہ طوفانی بارش پورے متحدہ امارات تک پھیلی ہو گی۔ اسی کے پیش نظر دو روز قبل امارات کے سرکاری ملازمین کے لیے حکم جاری کیا گیا تھا کہ وہ گھر سے اپنے سرکاری اور دفتری امور کی انجام دہی کریں گے۔

تازہ الرٹس میں پولیس نے کہا ہے کہ امارات میں موسمی تغیر کا امکان ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ طوفانی موسم میں ساحلوں سے دور رہیں۔ ندیوں کے بہاؤ کے راستوں سے دور رہیں۔ گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی محتاط رہیں اور حکام کی مسلسل ملنے والی ہدایات کی پیروی کریں۔

پیر کے روز امارات کے مختلف علاقوں سے طوفان اور جھکڑ چلنے، تیز بارش، گرج چمک کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ کئی مقامات پر بکھری بکھری بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

امارات کے مرکز برائے موسمیات اس سلسلے میں پیلے اور نارجی رنگ کے الرٹس کی نشاندہی کی ہے۔ پیلے رنگ کا مطلب احتیاط کرنے کی ضرورت ہو گا جبکہ نارنجی رنگ کا مطلب مقابلتا زیاہ اختیاط کی ضرورت ہو گی ۔ کیونکہ نارنجی رنگ کے 'الرٹس' زیادہ خطرے کی نشاندہی کریں گے۔ یہ ' الرٹس راس الخیمہ، شارجہ، ام القوائن اور دبئی کے لیے ہوں گے۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ ' الرٹس ' میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤ کے چلنے اور جھکڑ چلنے کا بھی خطرہ موجود ہے۔ وزارت انسانی وسائل نے اتوار کے روز جاری کردہ ' الرٹس ' میں کہا تھا کہ ملازمین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گھروں تک محدود رہیں اور گھروں سے ہی کام کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں