فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فن کارعلاء قدوحہ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک سرکردہ فن کار علاء قدوحہ جاں بحق ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا نے آج منگل کو بتایا کہ فلسطینی فنکار علاء قدوحہ جنوبی غزہ میں نصیرات کیمپ میں اپنے گھر پراسرائیلی بمباری میں جاں بحق ہوگئے۔ علاء قدوحہ ایک فلم میں ’جنرل موشے‘ کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے مشہور ہوئے جس کے بعد انہیں ’جنرل موشے‘ کے عرفی نام دیا جاتا تھا۔

فنکار قدوحہ کا شمار ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر سب سے مشہور فنکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ "اسرائیلی افسر" کے طور پر کئی مناظر میں نظر آئے اور انہوں نے متعدد فلسطینی ڈراموں میں کردار ادا کیا۔

علاء قدوحہ اپنے خاندان کے کئی افراد کے ساتھ اسرائیلی بمباری میں مارے گئے
علاء قدوحہ اپنے خاندان کے کئی افراد کے ساتھ اسرائیلی بمباری میں مارے گئے

جنرل موشے

مقتول فلسطینی فنکار قدوحہ 2023ء میں "اسرائیلی جنرل موشے" کے کردار کو مجسم کرنے کے لئے مشہور ہوئے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹک ٹاک" پر ایک مختصر ویڈیونشر کرنے کے بعد عرب دنیا میں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک مصری فوجی کے مارے جانے کے بعد "اسرائیلی جنرل موشے" کی ویڈیوز کی طرف توجہ متوجے ہوئے۔ یہ فوجی غلطی سے کسی مجرمانہ عنصر کا پیچھا کرنے کے لیے سرحد سے پار چلا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں