کارٹنگ ریس کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی سعودی ڈاکٹر خدیجہ کا تجربہ کیسا رہا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

جذبے اور شوق کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ سعودی عرب کی ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر خدیجہ السندی اس کہاوت کو سچ کردکھایا۔ پیشے کے اعتبار سے خدیجہ فارماسسٹ ہیں مگر انہوں نے کارٹنگ ریس میں عمدہ کھیل پیش کرکے اس میدان میں بھی اپنی کامیابیوں کا لوہا منواہا ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران سے تعلق رکھنے والی خدیجہ کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایسے سفر کا آغاز کیا جس میں کالج آف فارمیسی میڈیسن میں اپنے لیکچرز مکمل کرنے کے بعد طاقت، رفتار اور جذبہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ یہ سفر کارٹنگ ریس کا تھا۔ وہ سخت اوقات میں بھی اس کی پریکٹس میں مصروف رہتی ہیں تاکہ ریسنگ ٹریکس، بین الاقوامی کارٹنگ ریس میں عمدگی اور مسابقت کے عروج تک پہنچ سکیں۔

خدیجہ السندی
خدیجہ السندی

خدیجہ السندی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے غیر معمولی جذبے کی وجہ اور راز اور یونیورسٹی کے بعد اپنے فارغ وقت کو کارٹنگ ٹریکس پر تیز رفتار چیلنجوں سے بھرے ایڈونچر پر روشنی ڈالی۔

اس نے کہا کہ جب میں تیرہ سال کی تھی تومیں اپنے بھائی کے ساتھ کارٹنگ ریس میں جاتی اور اس کھیل کو جذبے کے ساتھ دیکھتی۔ ریسنگ کے قوانین بنیادی باتوں اور رازوں کے بارے میں مکمل معلومات نہ ہونے کے باوجود میں عمومی طور پر تجربے میں مشغول رہتی ہوں۔

خدیجہ السندی
خدیجہ السندی

کارٹنگ ریسنگ کی ثقافت کو فروغ دینا

انہوں نے مزید کہا کہ صبح میں میں اپنی پڑھائی اور پیشے پر پوری توجہ دیتی ہوں۔ اپنے تعلیمی سفرکو جاری رکھنے کے لیے یونیورسٹی واپس آتی ہوں۔ رات کو میں سیکھنے اور تربیت جاری رکھنے کے لیے ریسنگ ٹریک پر جاتی ہوں، جہاں میں ریسنگ کے کلچرکو پھیلانے کے لیے لڑکیوں کی مدد اور رہنمائی کرتی ہوں۔ میں خوشی خوشی انھیں اپنا تجربہ اور علم بانٹتی ہوں۔ کیونکہ میں اس جذبے کو منتقل کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ "یہ بات قابل ذکرہے کہ سعودی عرب اور سعودی آٹوموبائل فیڈریشن نے اس قسم کے کھیل کو فروغ دینا اور اس کے لیے مدد فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔ کارٹنگ، ڈرفٹنگ اور آٹوکراس سعودی اولمپک گیمز کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس نے دارالحکومت ریاض میں جدہ، اٹلی اور یورپ کے شہر میں 20 سے زائد ریسوں میں حصہ لیا۔ 2019ء اس نے پہلی خواتین کی کارٹنگ ریس جیسی ریسوں میں حصہ لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں