سعودی عرب میں ’ویلنٹائن ڈے‘ سے قبل سرخ گلابوں کی ریکارڈ خریداری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گذشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پھولوں کی دکانوں پر گاہکوں کا ریکارڈ رش دیکھا گیا۔ یہ رش ایک ایسے وقت میں تھا جب شہری ’ویلنٹائن ڈے‘ کے موقعے پر اپنے پیاروں کےتحفوں کے لیے پھول خرید رہے تھے۔

پھول فروخت کرنے والی بعض دکانوں پر ایک دن میں ایک لاکھ ریال سے زیادہ کے پھول فروخت ہوتے ہیں۔

ایک گلاب فروش خاتون غالیہ الشرفاء کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی دکانوں پرپھولوں کی فروخت کا اس موقعے پر رش لگ جاتا ہے جب کہ عام دنوں میں پھولوں کی خریداری اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔

وہ بتاتی ہیں کہ 14 فروری کو پھولوں کی فروخت سے ہونے والی آمدن 5,000 سے ایک لاکھ ریال تک ہوتی ہے۔ کچھ برانڈز ہیں جن کی فروخت 300 اور 500 ہزار ریال تک پہنچتی ہے۔ ریاض کی سطح پر آج پھولوں کی فروخت کی مالیت فروخت 10 ملین ریال تک پہنچ گئی ہے۔

پھول فروشی کا 30 سالہ کا تجربہ رکھنے والے یوسف العفیف نے کہا کہ ریاض میں آبادی کی کثافت کی وجہ سے گلاب پر سعودیوں کے اخراجات 2 ارب ریال سالانہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ خاص طور پر ویلنٹائن ڈے سے دو دن قبل سرخ گلاب کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اس سیزن میں قیمت دوگنی ہو جاتی ہے۔ ایک گلاب کی قیمت 10 ریال سے شروع ہوتی ہے اور ایک گلدستے کی قیمت بعض اوقات 100 ریال تک شروع ہو جاتی ہے۔

العفیف کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دو دنوں میں ہماری فروخت پچھلے سال کے نتائج کی بنیاد پر "سرخ گلاب" کی فروخت کے نتیجے میں 10,000 سے 15,000 ریال تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف کچھ دکانیں ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ سےدو لاکھ ریال کے سرخ گلاب فروخت ہوتےہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں