سعودی کھجوریں برلن میں فوڈ فیئر کے شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

المدینہ ہیریٹیج کمپنی نے جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والی فوڈ فیئرمیں آنے والوں کو سعودی کھجوروں کی بہترین اقسام پیش کیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کی کھجوروں کو پسند کیے جانے کی وجہ فروٹ لاجسٹکس نمائش دنیا کی مشہور فوڈ نمائشوں میں سے ایک ہونا ہے جس کا تعلق تازہ کھانے کی تیاری سے ہے۔ اس نمائش میں 90 سے زائد ممالک اپنی فوڈ مصنوعات اور قومی پکوانوں کی نمائش کررہے ہیں۔

مدینہ ہیریٹیج جو کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کمپنیوں میں سے ایک ہے کی شرکت اس کے تجارتی نام "میلاف" کے ذریعے ہوئی، جس کا تعلق سعودی عرب میں تیار کی جانے والی کھجوروں اور پوری دنیا میں ان کی مارکیٹنگ سے ہے۔ ان میں سب سے اہم عجوہ کھجوریں ہیں۔ اس عالمی نمائش میں سعودی عرب میں کھجور تیار کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے نیشنل ڈیٹس سنٹر کی جانب سے متحدہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

میلاف نے سعودی عرب میں مشہور پراسیس شدہ اور غیر پراسیس شدہ کھجور کی مصنوعات کی نمائش کی، جس نے دنیا بھر کے شرکاء کی توجہ شہر کے مشہور کھجور کے پیسٹ کی طرف مبذول کرائی۔ یہ پیسٹ اپنے گہرے سیاہ رنگ اور مخصوص ذائقے کے لیے مشہور ہے۔

سعودی کھجوروں کی بہترین اقسام کا جائزہ
سعودی کھجوروں کی بہترین اقسام کا جائزہ

مدینہ ہیریٹیج کمپنی کا مقصد سعودی عرب میں کھجوروں کے لیے دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف اقسام کے مزید مارکیٹنگ آؤٹ لیٹس کھولنے کی تیاری میں اعلیٰ معیار کی کھجوروں کی نمائش کرنا ہے۔

المدینہ ہیریٹیج کمپنی کے ’سی ای او‘ انجینیر بندر القحطانی نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کسانوں کے لیے اپنائی گئی زرعی پالیسیوں کے مطابق کھجوروں کی تیاری اور مارکیٹنگ میں کئی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کھجور کی فروخت کے لیے دنیا میں ایک نیا موقع پیدا کیا جا سکے۔

القحطانی نے کہا کہ سعودی کھجور دنیا میں پیدا ہونے والی کھجوروں میں اعلیٰ ترین معیار کی ہیں جن میں سکری، خلاص، البرحی، مجدول، مبروم اور صقعی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں