شارجہ: فضائی کمپنی ائیرعریبیہ نے 2023 کے دوران ریکارڈ منافع، آمدنی میں 27 فیصد اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایئر عربیہ نے 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کے دوران اپنے ریکارڈ مالیاتی منافع کا اعلان کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی سب سے پہلی مسافروں کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنےو الی کمپنی نے دوہرے ہندسوں میں منافع بڑھا لیا ہے۔جو اس کمپنی پر مسافروں کے اعتماد اور بہترین سفری سہولتوں کے حوالے سے ایک سند کی حیثیتت رکھتا ہے۔

سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال میں 408 ملین ڈالر منافع کمایا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ رپورٹ کیا۔ یہ منافع سال 2022 کے دوران حاصل ہونےوالے منافع سے 27 فیصد زیاد منافع ہے۔

2023 رپورٹ کے مطابق ایئر عریبیہ نے اپنے آپریشنز کو وسعت دے کر اور اپنے عالمی نیٹ ورک کے اندر 26 نئے روٹس متعارف کرائے ۔ اس توسیع کے نتیجے میں آپریشنل صلاحیت کے ساتھ ساتھ مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا۔ یوں مسافروں کی تعداد میں ضافہ 31 فیصد ہو گیا ہے۔

ایئر عریبیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے اس کامیابی کے حوالے سے کہا پچھلا سال ایئر لائن کے لیے ایک قابل ذکر سال رہا ہے۔ ہوا بازی کو عالمی سطح پر درپیش کی صنعت کو درپیش متعدد چیلنجوں کے باوجود ایئر عریبیہ گروپ اپنی مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں