شہزادہ محمد بن سلمان صاحب بصیرت رہنما ہیں: جیرڈ کشنر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صاحب بصیرت رہنما ہیں۔

معاصر نیوز ویب گاہ ’سبق‘ کے مطابق جیرڈ کشنر امریکہ میں منعقد ’‘ کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وجہ سے دنیا بہتر مقام بنتی جارہی ہے‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے جو روشن مستقبل کی نوید سنا رہی ہے‘۔

سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر کشنر کا کہنا تھا ’کہ یہ فنڈ دنیا کا بہترین انویسٹمنٹ فنڈ ہے اور ہر فنڈ منیجر اس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’حالیہ صدر جو بایڈن نے سعودی عرب کو سمجھنے میں غلطی کی ہے تاہم بعد انہیں اپنی غلطی کا إحساس ہو گیا‘۔ کشنر نے کہا ہے کہ ’ٹرمپ کی ممکنہ جیت کے بعد وہ میدان سیاست سے دور اپنے بزنس اور فیملی کے قریب رہنا چاہتے ہیں‘۔

دوسری طرف امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی معیشت میں بہتری لانے کے اقدامات کرنے کے علاوہ سعودی عرب کو علاقائی سطح پر با رسوخ ملک بنا دیا ہے جبکہ تیل کی عالمی منڈی میں بھی اس کا اثر ورسوخ ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں