فلسطین اسرائیل تنازع

کیا اسرائیلی فوج کے پاس السنوار کی سرنگ میں موجودگی کی ویڈیو موجود ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے غزہ میں حماس کے رہ نما یحییٰ السنوار کی ایک ویڈیو حاصل کی، جو خان یونس میں ایک سرنگ کے اندر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔ تاہم ٹی وی چینل کا یہ بھی کہنا ہے کہ السنوار نے اپنے ٹھکانے کا پتا چلنے کئ بعد جگہ تبدیل کردی تھی۔

چینل نے رپورٹ کیا کہ السنوار جس نے 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کی بستیوں پر حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، ویڈیو میں چلتے ہوئے، لڑائی کی ہدایت کرتے ہوئے اور اس سرنگ سے فورسز کی قیادت کرتے ہوئے نظر آئے۔

چینل نے مزید کہا کہ السنوار نے یہ محسوس کرنے کے بعد سرنگ چھوڑ دی کہ ان کے ٹھکانے کو خطرہ ہے اور اسرائیلی فوج مسلسل ان کا تعاقب کر رہی ہے۔

عبرانی چینل نے وضاحت کی کہ ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ غزہ میں حماس کے رہ نما خان یونس پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران زخمی نہیں ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس ویڈیو یا اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ یہ ویڈیو اسرائیلی فوج تک ایک اسٹریٹجک سرنگ کی جانچ کے دوران پہنچی، جہاں ایک سکیورٹی کیمرہ ملا جس میں السنوار کی اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ چہل قدمی کی ریکارڈنگ موجود تھی اور وہ صحت مند دیکھائی دیتے تھے۔

اسرائیلی فوج اور اسرائیلی داخلی سلامتی سروس (شین بیت) اس وقت نئی معلومات حاصل کرنے کے لیے غزہ میں حماس کے رہ نما کی ویڈیوز کا گہرائی سے تجزیہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کب بنائی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں