فلسطین اسرائیل تنازع

امارات کی غزہ کے فیلڈ ہسپتال کو "اسٹار لنک" سےسروس فراہم کرنے کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اماراتی فیلڈ ہسپتال میں "اسپیس ایکس" سے وابستہ سیٹلائٹس ’اسٹار لنک‘ کے ذریعے مواصلاتی سروس فراہم کرنے کرنے کے لیے متعدد بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں اور ہسپتالوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

امارات نیوز ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ "یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی طرف سے جاری جنگ میں برادر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کا حصہ ہے۔ اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس اماراتی فیلڈ ہسپتال میں طبی مشورے فراہم کرنے کے لیے فراہم کیے جائیں گے جو ریئل ٹائم ویڈیو کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کی زندگیاں بچانے میں معاون ہوں گے۔

وزارت خارجہ نے "غزہ کی پٹی میں زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو طبی علاج فراہم کرنے والے ہسپتالوں میں اعلیٰ ترین طبی نگہداشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موثر، تیز انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا‘‘۔

اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں فوری، محفوظ، پائیدار اور بغیر کسی رکاوٹ کے امداد اور انسانی تعاون پہنچانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں