لبنان سے فائر میزائل کی زد میں آکر خاتون فوجی ہلاک ہوگئی: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان سے داغے گئے ایک میزائل کی زد میں آکر ایک خاتون فوجی ہلاک ہوگئی ہے۔ شمالی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

فوج نے بتایا کہ مرنے والی 20 سالہ سارجنٹ عومر سارہ بینجو تھی۔ اسرائیلی فوج نے ایک الگ بیان میں مزید کہا کہ شمالی کمان کے اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔ خیال رہے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان چار ماہ سے زائد عرصے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اسرائیلی فوجی سربراہ ہرزی ہیلیوی نے کہا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ روکنے کا یہ درست وقت نہیں۔ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بھی منگل کو کہا تھا کہ ان کی جماعت اس وقت تک فائرنگ کا تبادلہ نہیں روکے گی جب تک غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں ہو جاتی۔ سرحد پار سے ہونے والی بمباری میں لبنان میں تقریباً 200 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس میں 170 سے زیادہ حزب اللہ کے کارکن شامل ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل میں بھی 10 صہیونی فوجی اور کچھ عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں