اسرائیل مئی میں ہونے والے 'یورو ویژن سانگ ' مقابلے کا اہل قرار، انتظامی کمیٹی کااعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل یورپی گیت مقابلے میں حصہ لے سکے گا۔ یہ بات 'یورو ویژن سانگ' مقابلے کے منتظمین نے جمعرات کے روز کہی ہے۔

ان منتظمین سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ وہ غزہ میں اس قدر بڑی تعداد میں فللسطینیوں کی ہلاکتوں اور لاکھوں فلسطینیوں کو بمباری کر کے بے گھر کرنے کے باعث اسرائیل کو اس مقابلے میں شرکت سے محروم کر دیا جائے۔

انسانی حقوق پر یقین رکھنے والی شخصیات اور اداروں کی طرف سے درخواست کی گئی تھی کہ دنیا کے اس سب سے بڑے گیت مقابلے سے اسرائیل کو باہر کر دیا جائے۔ یہ گیت مقابلہ ماہ مئی میں سویڈن کے شہر مالمو میں متوقع ہے۔

یورپین براڈکاسٹنگ یونین نے اس اپیل کے بعد اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسرائیل حصہ لے سکے گا۔

منتظمین کی طرف سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ' یورو ویژن سانگ کانٹسٹ' ایک غیر سیاسی تقریب ہے۔ یہ مقابلہ براڈکاسٹرز کے درمیان ہوتا ہے۔ ایسے براڈ کاسٹترز جو ' ای بی یو' کے ارکان ہیں۔

یورپین براڈکاسٹرز یونین کے ڈی جی نوئیل کورران نے اپنے بیان میں کہا ہے۔ کہ ہماری گورننگ باڈی نے جائزے میں کہ اسرائیل رواں سال ہونے والے مقابلے کی تمام شرائط پر پورا اترتا ہے۔ نیز اس کے پاس پچھلے 50 سال کا ماضی بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں