غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 133 دن، فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 28775 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کے روز غزہ میں اب تک کی ہلاکتوں کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

ان تازہ اعدادو شمار میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28775 ہو گئی ہے۔ تاہم یہ اعدادو شمار سات اکتوبر 2023 سے 15 فروری 2024 کی دوپہر تک کے ہیں۔

ان میں بھی بڑی تعداد فلسطینیوں کے بچوں اور خواتین کی بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے واقعات جاری ہیں اور ضرورت پڑنے پر ڈرون حملے بھی کیے جاتے ہیں۔ تاہم آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج نے جس طرح سرحدی شہر رفح پر جنگی یلغار کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے اہن جاری ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں