فلسطین اسرائیل تنازع

لبنان پر اسرائیلی حملوں کا جواب، حزب اللہ نے اسرائیل کی طرف درجنوں راکٹ داغ دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حزب اللہ نے جمعرات کے روز اسرائیل پر جوابی حملوں کے طور پر درجنوں راکٹ داغے ہیں۔ یہ درجنوں راکٹ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونے والی دس شہریوں کی ہلاکت کے رد عمل کے طور چلائے گئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس اور طبی عملے کے مطابق کریات شمونا کے علاقے میں کو نشانہ بنانے والے ان راکٹوں سے نقصان ہوا ہے۔ تاہم فوری طور پر کسی اسرائیلی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حزب اللہ کے ایک سینیئر ذمہ دار نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ' روئٹرز' کو بتایا ہے کہ اسرائیل کو بدھ کے روز لبنان پر کیے گئے حملوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔' واضح رہے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر دس ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے لبنانی شہریوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کی طرف سے حالیہ چار ماہ کے دوران یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا باعث بننےوالے حملے تھے۔ حزب اللہ ذمہ دار نے اسرائیل کے ان حملوں کو جرم قرار دیا۔

ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ناباعث شہر میں بدھ کے روز سات شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد کے اسرائیلی حملے میں ایک لبنانی عورت اور اس کے دو بچے ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ لبنانی گاؤں السوانہ میں کیا گیا تھا۔

حزب اللہ سے وابستہ ایک سیاسی رہنما حسن فضل اللہ نے کہا ، مزاحمت جاری رہے گی اور لبنان کے لوگ اپنا جائز حق دفاع استعمال کرتے رہیں گے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں