سعودی عرب بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد کےاعتبار سے اقوام متحدہ کی فہرست میں سرفہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوری 2024ء میں اقوام متحدہ کی سیاحت کی طرف سے جاری کردہ بیرومیٹر رپورٹ کے مطابق بڑے سیاحتی ممالک کے لیے 2019ء کے مقابلے میں 2023ء میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے سعودی عرب اقوام متحدہ کی سیاحت کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ مملکت میں 2019ء کے مقابلے میں 2023ء میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 56 فیصد اضافہ حاصل کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت نے سال 2019ء کے مقابلے میں سال 2023 ء کے دوران سیاحوں کی آمد کی تعداد میں 156 فی صد اضافےکا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

سیاحت کے شعبے میں مملکت کی قابل ذکرکامیابیوں نے مشرق وسطیٰ میں سیاحت کے شعبے میں عالمی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ یہ واحد خطہ ہے جس نے کووڈ-19 وبائی مرض سے پہلے کی سطح سے آگےترقی حاصل کی۔

2019ء کے مقابلے میں سال 2023ء کے دوران مشرق وسطیٰ کے خطے میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں بحالی کی شرح 122 فیصد تک پہنچ گئی۔

سنہ2023ء کے دوران مملکت کے مختلف سیاحتی مقامات پرآنے والے اور مقامی زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اورمملکت نے آنے والے زائرین کے اخراجات میں ایک نیا ریکارڈ بھی حاصل کیا۔

ادائیگیوں کے توازن کے اعداد و شمارکے مطابق سعودی عرب کے سینٹرل بینک سے پہلی تین سہ ماہیوں میں سعودی عرب کے زائرین کے کل اخراجات 100 ارب ریال سے زیادہ ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں