اسرائیل کی غزہ میں جنگ، تقریباً 29000 فلسطینی قتل ہو چکے : وزارت صحت غزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک ہونے والی فلسطینی ہلاکتوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ تازہ اعدادو شمار کے مطابق اتوار کے روز یہ تعداد 28985 ہو گئی ہے۔ ان قتل کیے گئے فلسطینیوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 127 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ مجموعی زخمیوں کی تعداد 68883 ہو گئی ہے۔ اسرائیل نے کسی بھی جنگ میں اب تک فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جسے بمباری کی زد میں لاتے ہوئے قتل کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی اس مسلسل سفاکیت کی وجہ سے ہی جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ دائر کیا ۔

ادھر اتوار کے روز اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اسارئیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں خان یونس کا سب سے بڑا ہسپتال الناصر ہسپتال مکمل طور پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوج تقریبا ہر بڑے ہسپتال کو تباہ کر چکی ہے یا ادویات اور طبی آلات سے محروم کر کے ناکارہ بنا چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں