اردنی فوج نے شام کی سرحد پر منشیات کے پانچ سمگلر ہلاک کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن کی فوج نے اتوار کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شام کی ساتھ جڑی اپنی سرحد پر منشیات سمگلگ میں ملوث پانچ سمگلروں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ چار کو زخمی کر دیا۔ اردن کے سرحدی محافظوں نے یہ کارروائی اس وقت کی جب شام سے منشیات سمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ واقعہ مشرقی فوجی زون میں پیش آیا ہے۔ فوج اور اردن کے منشیات کے خلاف ادارے نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کی ہے۔ منشیات کے یہ سمگلر بھاری مقدار میں منشیات کے ساتھ اردن میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے، تاہم فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

سرحدی محافظین نے اس کارروائی کے دوران پانچ سمگلروں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا اور بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لیں۔ فوج کی یہ کارروائی اردن ، عراق، شام اور لبنان کے وزارء کے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا کہ سب مل کر سرحدوں کے راستے منشیات کی سمگلنگ نہیں روکیں گے۔

اردنی وزیر داخلہ مازن الفارایا نے اس موقع پر کہا سب ملک مل کر اپنی مہارتیں شیئر کریں گے اور اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس مقصد کے لیے اطلاعات کا تبادلہ بھی کریں گے۔ اردنی افواج نے سرحدوں پر سیکیورٹی کو مضبوط کر دیا۔

منشیات سمگلر ایمفتامائن کیپتاگون نام کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ منشیات کی سمگلنگ کے لیے ڈرونز بھی استعمال کرتے تھے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جولائی 2023 ایک فورم تشکیل دیا جو آجکل بروئے کار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں