فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں درجنوں فلسطینی جنگجووں کو ہلاک کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فورسز نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران حملے کر کے درجنوں جنگجووں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ ہلاکتیں بمباری کر کے بھی کی گئی ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے کہا ہے بمباری کے نتیجے میں حماس کے اسلحہ کا ذخیرہ بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ضمنی طور پر کئی دھماکے ہوتے رہے ۔

چار ماہ سے جاری اندھا دھند بمباری اور جنگ کے دوران غزہ کا زیادہ تر حصہ بالکل تباہ ہو کر ہموار ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 22 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔ جبکہ وزارت صحت کے مطابق 29 ہزار سے زائد فلسطینی قتل کیے جا چکے ہیں۔

احمد مغربی نامی ایک فلسطینی ڈاکٹر نے کہا ' ہمیں ابھی اور کتنوں کو مارا جائے گا۔' وہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں موجود تھے۔ ڈاکٹر مغربی نے کہا ' کہاں گئی ہے انسانیت اور کہاں ہیں انسانی حقوق کی بات کرنے والے ۔

ادھر منگل کے روز ایک بار پھر اطلاع ملی ہے کہ عالمی طاقتیں جنگ بندی کے لیے کوئی راستہ تلاش کیا جا سکے، تاہم ابھی کوئی پیش رفت نظر نہیں آ رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں