سعودی عرب میں 'میرس ' کی وبا دوبارہ سر اٹھا نے لگی۔ دو افراد ہلاک : عالمی ادارہ صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ مملکت میں ' میرس ' نامی وبا مملکت میں پھر پھوٹ رہی ہے۔ گیا ہے کہ ان واقعات کے بارے میں اسی ہفتے اطلاع دی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران مملکت میں چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں دو اموات بھی ہوئی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ذریعے ڈبلیو ایچ او کو رپورٹ کی گئیں۔ حالیہ چھ ماہ کے دوران آخری کیس 26 اکتوبر 2023 کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

یہ کیسز ریاض، مشرقی اور قسیم کے علاقوں سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ کیسز کی لیبارٹری تصدیق کے لیے ریئل ٹائم پولیمریز چین ری ایکشن کی تکنیک استعمال کی گئی ہے ۔ مام چار کیسز - دو مردوں اور دو خواتین - کو بیماری لاحق تھی۔

مریضوں کی عمریں 59 سے 93 سال کے درمیان تھیں اور پچھلے سال 15 ستمبر 26 اکتوبر کے درمیان پانچ ہفتوں کے دوران بخار، کھانسی اور سانس کی قلت سمیت علامات پیدا ہوئیں۔ دو اموات 19 اکتوبر اور 24 دسمبر کو رپورٹ کی گئی تھیں۔

چار مریضوں میں سے، ایک اونٹ کا مالک تھا، اور دوسرے کا اونٹوں سے بالواسطہ رابطہ تھا کیونکہ ان کے خاندان کے افراد اونٹوں کے مالک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں