فلسطین اسرائیل تنازع

بیرون ملک موجود قیادت السنوار کےمشورے سے فیصلے کرتی ہے: حماس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں تحریک کے وفد کی قاہرہ آمد کے بعد حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے بیرون ملک موجود رہ نماؤں کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ غزہ میں موجود یحییٰ السنوار کے مشورے اور ان کے ساتھ ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے۔

محمود عباس کا مشورہ بے معنی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے وفد کے دورہ قاہرہ کا مقصد مشاورت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت کے بارے میں صدر محمود عباس کے بیانات بے معنی ہیں۔

حماس کے تحریک فتح سے رابطے ہیں فلسطینی اتھارٹی سے نہیں

حسام بدران نے مزید کہا کہ حماس نےتحریک فتح کے ساتھ بات چیت کے لیے اقدامات کیے لیکن اتھارٹی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے جو ہمارے وژن میں شریک ہیں۔

دریں اثنا حماس تحریک کے ایک رہ نما اسامہ حمدان نے منگل کو کہا تھا کہ ان کی جماعت غزہ کی پٹی پر جنگ کو روکنے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں "کسی بھی حق سے دستبردار نہیں ہوگی"۔

ہم اقدامات کو ڈیل کرتےہیں

حمدان نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "ہم اپنے سامنے پیش کیے جانے والے اقدامات کو ڈیل کرتے ہیں اور اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوتے ہیں"۔

ہنیہ کی قاہرہ آمد

حمدان نے مزید کہا کہ تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کے پروگرام کا اعلان آج بدھ کو کیا جائے گا۔

حماس نے منگل کے روز قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کا وفد مصری دارالحکومت میں غزہ کی پٹی پر جنگ روکنے اور فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کرے گا۔

حماس کی شرائط خیالی ہیں: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر قاہرہ میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات کے لیے اپنے مذاکرات کار بھیجے تھے لیکن حماس کی خیالی شرائط پرمزید مذاکرات نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک حماس اپنے مطالبات کو تبدیل نہیں کرتی مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں