سعودی عرب میں ٹریفک کنٹرول کا نیا نظام، پانچ لاکھ ٹرک ایک آن لائن سسٹم سے منسلک

اس انقلابی نظام کے نفاذ سے مملکت میں سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک بالخصوص مال بردار ٹرکوں کی نقل وحرکت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے نقل و حمل نے مملکت میں سڑکوں پر سامان لے جانے کی سرگرمی میں کام کرنے والی تمام سہولیات کو اتھارٹی کے الیکٹرانک ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم کے ساتھ تکنیکی رابطے کے ذریعے جوڑ دیا ہے۔

سڑکوں پر چلنے والے مال بردار ٹرکوں کو اس پلیٹ فارم سے جوڑنے کے بعد یہ سہولیات اتھارٹی سے متعلق باقی طریقہ کارکومکمل کرسکیں گی سڑکوں پر سامان اور کرائے پر گاڑیوں کو دینے، کارڈ ٹرک کے حصول اور ڈرائیور کارڈ کا حصول ممکن بنایا جا سکے گا۔

اس انقلابی نظام کے نفاذ سے مملکت میں سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک بالخصوص مال بردار ٹرکوں کی نقل وحرکت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔

پانچ لاکھ ٹرک

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو جاری خصوصی بیان میں بتایا کہ اس الیکٹرانک ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم سے پانچ لاکھ سے زیادہ ٹرک منسلک ہیں اور ٹریکنگ ڈیوائسز کے ذریعہ ان کی تمام تفصیلات کی نشاندہی کی جا سکے گی۔ ان ڈیوائسز سے ٹرک کی لوکیشن، اس کے موجودہ راستے، نقل و حمل والے سامان کا معیار اور دیگر ضروری معلومات شامل ہیں۔

سعودی عرب میں نقل و حمل
سعودی عرب میں نقل و حمل

بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک پلیٹ فارم سے متعلق ٹرک نہ صرف سڑکوں پر سامان کی نقل و حمل میں کام کرنے والی کمپنیوں سے متعلق ٹرک ہیں بلکہ انفرادی ٹرک جو لوگ انفرادی طور پرچلاتے ہیں وہ بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یقینی طور پر خلاف ورزی کرنے والے ٹرکوں کے لیے سڑک کے انفراسٹرکچر پرمنفی اثر پڑتا ہے۔ لہٰذا اتھارٹی نے تمام ٹرکوں کے لیے ایک تنظیم تشکیل دی جو سامان لے جانے اور ٹرکوں کو کرایہ پر لینے کی سرگرمیوں میں کام کرتی ہے۔

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ آن لائن سسٹم سے ٹرکوں کے منسلک ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک حادثات کوکنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی نظر رکھی جاسکے گی۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کی پٹرولنگ ٹیمیں ملک بھر میں سڑکوں پر موجود رہتی ہیں اور ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو 5 ہزار ریال تک کی رقم کا چالان کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں