سعودی عرب : گڑھے میں پھنسی گاڑی میں لاپتا شخص کی لاش برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے القصیم میں ریسکیو ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ جمعرات کو لاپتہ ہونے والے معمرسعودی منیع بن دخیل اللہ المطیری اپنی گاڑی کے اندر مردہ پائے گئےہیں۔ ان کی گاڑی القرین مرکز کے قریب مدینہ ایکسپریس وے سے 300 میٹر دور ایک گڑھے سے ملی۔

بوڑھےشہری کی گمشدگی کے اعلان کے بعد سے عون ریسکیو ٹیم نے سیکورٹی حکام کے تعاون سے لاپتہ شخص کی تلاش شروع کی۔ تلاش کے آپریشن میں چار پہیوں والی گاڑیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ تقریباً 90 فیصد خطرناک مقامات میں انہیں تلاش کیا گیا۔ لاپتہ شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 80 سالہ شخص دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اورحافظے کی شدید بیماری میں مبتلا تھا۔ اس کے اہل خانہ نے کچھ میڈیا اداروں کو بتایا کہ وہ شام 6 بج کر 10 منٹ پراپنے فارم ہاؤس سے ایک پڑوسی کے فارم ہاؤس پر گیا جہاں سے وہ کسی اور سمت روانہ ہوگیا تھا۔

سی سی ٹی وی کیمروں میں بزرگ کو البدائع گورنری کی طرف جانے والی مرکزی سڑک پر اپنی گاڑی چلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں