فلسطین اسرائیل تنازع

مغربی کنارا:اسرائیلی فوج نے جنین میں تین جنگجووں کو ہلاک کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو شمال مغربی شہر جنین میں کارروائی کرتے ہوئے تین جنگجووں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ بات اسرائیلی فوج کی طرف سے بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کم از کم ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی یہ کارروائی سات اکتوبر کے بعد سے مغربی کنارے میں ایک ماہ سے جاری فوجی آپریشن کے نتیجے میں تازہ ترین فلسطینی ہلاکت ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ' جنین میں انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ کارروائی کر کے 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ تین دہشت گردوں کو قتل کیا مزید کئی کو زخمی کر دیا گیا ہے۔

فوجی بیان کے مطابق آپریشن کے دوران جنگجووں کے ہتھیاروں کی تلاش کی گئی اور آپریشن کے راستے کے نیچے بارودی مواد لگانے کو بے نقاب کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اسرائیلی طیاروں نے علاقے میں بمباری کی۔ اس دوران فوجیوں پر بھی فائرنگ کی گئی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے ' وفا ' کے مطابق ' اسرائیلی فوج نے جنین شہر پر رات کے وقت حملہ کیا ، جنین پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا اور اس سے پہلے کئی گھروں کا محاصرہ کر کے کارروائی کی۔ جہاں تصادم ہوا ۔ اس دوران فوجیوں نے میزائل بھی استعمال کیے جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں