پائلٹ مشعل السدیری نے سعودی فلم "رحلۃ وطن " کی فضائی فلم بندی پر کیا کہا؟

’’رحلۃ وطن‘‘درعیہ گیٹ کے ساتھ کیا گیا کام ہے۔ فلم میں درعیہ کے بانی شہزادہ مانع المریدی کے سفر کو بیان کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی پائلٹ مشعل السدیری نے انکشاف کیا ہے کہ یوم تاسیس کی مناسبت سے درعیہ گیٹ کے اشتراک سے تیار ہونے والی فلم ’’رحلۃ وطن‘‘ کے فضائی حصے کی فلم بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ السدیری نے فلم کے فضائی حصے کی شوٹنگ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے پائلٹ مشعل السدیری نے کہا ’’رحلہ وطن‘‘ درعیہ میں کیا گیا ایک کام ہے جس میں درعیہ کے بانی شہزادہ مانع المریدی کے سفر کی عکاسی کی گئی ہے۔ شہزادہ مانع مشرقی علاقے سے سال 850 ہجری میں درعیہ آئے تھے۔ فلم ’’رحلہ وطن‘‘ میں پہاڑوں پر چڑھ کر 7000 فٹ کی بلندی سے اور دریاؤں میں پہنچ کر فلم بندی کی گئی ہے۔

السدیری نے اپنا تجربہ بیان کیا کہ فضا میں پرواز کا دورانیہ تقریباً چار گھنٹے تھا۔ جن علاقوں کی فلم بندی کی گئی وہ تمام علاقے خوبصورت تھے۔ الاحساء کا علاقہ ہو، صحرائے دھنا ہو یا روضہ خریم سب علاقے خوبصورت منظر پیش کر رہے تھے۔ ریاض کا کنگ فہد روڈ اور بلیوارڈ کا نظارہ بھی شاندار تھا۔ پرواز کا اختتام اس درعیہ کی خوبصورتی پر ہوا جو ہمارے وطن کی صداقت اور شرافت کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمد للہ سفر آسان تھا اور ہمیں ذمہ دار حکام کی طرف سے ہر سہولت فراہم کی گئی اور خوش آمدید کہا گیا۔ موسم صحت مند اور موزوں تھا۔ واحد مشکل فضائی فلم بندی کے کچھ زاویوں کی وجہ سے تھی۔ سورج کی روشنی کا سامنا کرنا بھی مشکل ہو رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنے ملک کی خدمت کے لیے جو کام کر رہا ہوں اسے مزید جاری رکھوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں