اسرائیلی بمباری ، غزہ میں 29606 فلسطینی قتل ہو چکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ساڑھے چار ماہ کی اسرائیلی جنگ کے دوران غزہ میں قتل کیے گئے فلسطینی شہریوں کی مجموعی تعداد ساڑھے انتیس ہزار سےبھی زیادہ یعنی 29606 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے تازہ جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق فلسطینی زخمیوں کی تعداد 69737 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد سات اکتوبر سے مسلسل اسرائیلی بمباری اور حملوں کا نتیجہ ہے۔

جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 92 رہی ہے۔ واضح رہے ان ہلاکتوں میں سب سے زیادہ تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں