جنوبی لبنان کے محاذ پر کشیدگی بڑھ گئی، بلیدہ قصبے پر اسرائیل کا دوسرا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی لبنان کے محاذ پر کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، اسرائیل نے بلیدہ قصبے پر دوسرا حملہ کردیا، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں جبل بلات کے علاقے میں حزب اللہ گروپ سے تعلق رکھنے والے فائرنگ کے مقامات اور انفراسٹرکچر پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ ہم نے جنوبی لبنان میں بلیدہ کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک فوجی کمپاؤنڈ کے اندر مسلح افراد پر بمباری کی۔

فوج نے مزید کہا کہ اس نے عیتا الشعب کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک مشاہداتی مقام پر بھی بمباری کی ہے۔ اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان کے علاقے حانین اور مرواحین کے علاقوں میں "خطرات کو ختم کرنے" کے لیے فائرنگ کی۔

ہفتہ کو ہی اسرائیلی فوج نے شمالی اسرائیل کے قصبے ادمیت میں سائرن بجانے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

لبنانی میڈیا نے جمعہ کو کہا تھا کہ کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے رامیہ اور پہاڑی بلاط کے مضافات میں تین فضائی حملے کیے ہیں۔ جنوبی لبنان میں صیدا کے قرب و جوار میں ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی گئی۔

7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر شروع کیے گئے غیر معمولی حملے کے ایک دن کے بعد سے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مسلسل جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں