فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی فوج کا غزہ میں 30 مزاحمت کار ہلاک کرنے کا دعوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے غزہ کے ضلع زیتون میں جھڑپوں کے دوران 30 فلسطینی جنگجووں کو ہلاک کر نے کا دعوی کیا یے۔ جبکہ جنوبی غزہ کے شہر میں بھی 10 جنگجووں کو ہلاک کرنے کا بتایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس امر کا اظہار پیر کے روز ایک بیان میں کیا ہے۔ فوجی پریس نوٹ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کی جھڑپوں میں جنگجووں کی ہلاکتوں کو رپورٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے غزہ شہر کو سات اکتوبر سے بمباری کا نشانہ بنانے کے بعد ستائیس اکتوبر سے اپنی زمینی افواج بھی غزہ میں اتار دی تھیں۔اس دوران اسرائیلی فوج کے حوالے سے ٹی وی نے بتایا تھا کہ زیتون شہر پر کنٹرول کر لیا ہے۔ لیکن پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسے ایک بار پھر سخت جھڑپوں میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غزہ میں ابھی تک اسرائیلی فوج حماس کو شکست نہیں دے سکی ۔ اسی وجہ سے ذسرائیلی یرغمالی آج بھی حماس کی قید میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں