فلسطین اسرائیل تنازع

کشیدگی کے آغاز کے بعد پہلی باراسرائیل کے لبنان کے بعلبک کےاطراف میں حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار آج سوموار کو اسرائیل نے لبنان کے اندر بعلبک شہر میں کم سےکم فضائی حملے شروع کیے جس میں بعلبک شہر کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ مشرقی لبنان میں بعلبک کو حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ایک سکیورٹی ذرائع نے ’اے ایف پی‘کو بتایا کہ ایک حملے میں حزب اللہ کے ایک شہری ادارے کی عمارت پر کیا گیا۔ یہ عمارت بعلبک شہر کے مضافات میں واقع ہے۔

دوسرے حملے میں اسرائیلی فوج نے جنوبی بعلبک میں حزب اللہ کےایک ٹھکانے پر کی۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے کم از کم دو ارکان ہلاک ہوئے۔

العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے بتایاکہ اسرائیلی چھاپوں میں ایک دو منزلہ عمارت اور ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی بمباری کے بعد نشانہ بننے والی عمارتوں کے آس پاس کے مقامات حزب اللہ کے مراکز کو خالی کرالیا گیا۔

العربیہ/الحدث کے ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بعلبک کے آس پاس میں اسرائیلی بمباری ایک ڈرون کے ذریعے کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں