گذشتہ برس 2023 میں تفریحی پروگراموں میں 72 ملین سیاحوں کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حال ہی میں سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی طرف سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق مملکت میں تفریحی تقریبات میں شرکت کرنے والے سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے دوران تقریباً 72 ملین تک پہنچ گئی۔ یہ تعداد اسی شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں میں 150 فیصد کی غیر معمولی شرح نمو کی نشاندہی کرتی ہے۔

"انٹرٹینمنٹ" کی طرف سے دکھائے گئے اسی اعداد و شمار کے مطابق تفریحی تقریبات کے لیے لائسنسوں کی تعداد تفریحی مقامات کے لیے 6000 سے زائد ہوچکی ہے۔ جب کہ اتھارٹی کے ذریعے کیے گئے مانیٹرنگ دوروں کی تعداد 250 فی صد تک بڑھ گئی۔

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے انکشاف کیا کہ گذشتہ اکتوبر میں ریاض سیزن کے آغاز کے بعد سے آنے والوں کی کل تعداد دنیا بھر سے 18 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

اس سال ریاض سیزن میں "ونڈر گارڈن" متعارف کرایا گیا جو نصف ملین مربع میٹر کے رقبے کے ساتھ سب سے بڑا موبائل تفریحی شہر ہے۔ یہ فیملیز کی شکل میں آنے والوں اور انفرادی طور پر آنے والے سیاحوں کے لیے موزوں ہے۔

اس میں لٹل کریزی جیسے نئے تجربات بھی پیش کیے جائیں گے جو پریوں کی کہانیوں سے متاثر ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں