سعودی واسرائیلی وزراء کی ملاقات کی خبریں، سعودی عرب نے تردید کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے پیر کے روز فوری طور پر اسرائیلی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سعودی وزیر نے ابوظہبی میں ایک کانفرنس کے دوران اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ سے ملاقات کی۔ یہ تصاویر اور ویڈیو مبینہ طور پر وائرل ہو گئی تھیں۔

واضح رہے ایسی تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ القصابی کو ابوظہبی میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے سربراہی اجلاس میں اسرائیلی وزیر صنعت کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں وزراء نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن پر بات چیت کی۔

تاہم سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے ان اسرائیلی دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔ سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے سعودی وزیر سے رابطہ کیا کیونکہ وہ نائجیریا کے ایک وزیر کے ساتھ کھڑا تھا۔ اس فرد نے وزیر سے ہاتھ ملایا اور پھر پیشگی اطلاع کے بغیر اسے متعارف کرایا گیا۔

بعد ازاں اسرائیل کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے ان دونوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لگادیا 'اسرائیلی وزیر اور سعودی ہم منصب باہم مصافحہ اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔'

سعودی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے ' فلسطین کے مسئلے پر مملکت کا موقف واضح ہے اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے لیے سعودی ثابت قدمی و حمایت کی تصدیق کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں