فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر، سب کا ہماری امداد پر انحصار ہے: اونروا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ غزہ کی 85 فیصد آبادی اس پٹی پر جنگ کے آغاز کے بعد سے بے گھر ہو چکی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ غزہ میں داخل ہونے والی سپلائی جنوری کی سطح کے مقابلے میں فروری میں نصف تک گر گئی ہے۔

اسرائیل نے اونروا کے متعدد ملازمین پر سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے ارد گرد اسرائیلی قصبوں پر حماس اور فلسطینی دھڑوں کی طرف سے شروع کیے گئے حملے میں حصہ لینے کا الزام لگایا ہے جس کی وجہ سے کچھ ملکوں نے اقوام متحدہ کی ایجنسی کی اپنی فنڈنگ معطل کر دی ہے۔

خیال رہے غزہ میں سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 30 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر عام شہری، خواتین اور بچے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں