فلسطین اسرائیل تنازع

فلسطین: مغربی کنارے کے الفارعہ کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فوج نے طوباس شہر میں واقع کیمپ پر دھاوا بول دیا اور متعدد گلیوں میں بلڈوزنگ آپریشن شروع کردیا جب کہ مسلح افراد اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

منگل کے روز فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ مغربی کنارے کے الفارعہ کیمپ اور طوباس شہر میں اسرائیلی فوج کی گولیوں سے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ایجنسی نے بتایا کہ الفارعہ کیمپ سے تعلق رکھنے والے اسامہ جبر الزلط اور محمد سمیح بیادسہ اسرائیلی گولیوں سے ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور متعدد گلیوں میں بلڈوزنگ آپریشن شروع کر دیا، جب کہ مسلح افراد اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

کیمپ سے متصل طوباس میں، ایک اور فورس نے شہر پر دھاوا بول دیا اور مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ طوباس میں ایک فلسطینی مارا گیا، جو اسلامی جہاد تحریک سے وابستہ "طوباس بریگیڈ" کا کمانڈر تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں