قومی تبدیلی کا سفر جاری،سعودی عرب کی 97 گورنریاں ’5G‘ کوریج سے مستفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کےوژن 2030 کےاہداف اور پروگراموں میں شامل’قومی تبدیلی کے پروگرام‘ نے گذشتہ سال میں متعدد قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ان کامیابیوں کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل تجربے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے اور ڈیجیٹیل سروسز کے معیار اور بہتری میں 86. 80 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

ایک اور ڈیجیٹل سیاق و سباق میں انڈیکس کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی 97 گورنریوں میں ’5G‘ کوریج متعارف کرائی گئی ہے۔ پروگرام کے اقدامات نے 6 ہزار خدمات کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کو 97 فیصد سرکاری خدمات میں تیز کردیا۔

"محسوس ہونے والے اثر" کے عنوان سے سالانہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال میں قومی تبدیلی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس نے بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے علاقائی مراکز کو 180 سے زیادہ لائسنس جاری کیے ہیں۔

اسی تناظرمیں 2023ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی تعداد تقریبا 1.3 ملین تک پہنچ گئی۔

دوسری طرف نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام کی رپورٹ کے اعداد و شمارمیں سعودی عرب میں 7 انوویشن لیبارٹریاں کام کررہی ہیں۔ یہ یونیورسٹی کے طلباء سے ڈیجیٹل آئیڈیوں کے تاجروں اور مالکان کی خدمت کرتی ہیں جب کہ ان سے 15 ہزار سے زیادہ لوگ مستفید ہور ہے ہیں۔

کونسل آف اکنامک افیئرز اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایک ممبر نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام کمیٹی کے چیئرمین محمد التویجری نے کہا کہ پروگرام کے آغاز کے سات سال کے دوران سعودی شہریوں اور رہائشیوں کی زندگیوں پر قابل ذکر اثرات مرتب ہوئے۔

قومی تبدیلی کا پروگرام 2030 کے حصول کے لیے پہلے اور سب سے بڑے وژن پروگرامات میں سے ایک ہے۔ یہ پروگرام اپنے 96 میں سے 34 اسٹریٹجک اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں