شمالی غزہ میں مزید دو اسرائیلی فوجی افسر ہلاک، فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 242 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ میں جاری لڑائی کے دوران مزید دو اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اڑھائی سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کل منگل کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی میں دو افسروں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ اخبار نے مزید کہا کہ زمینی حملے کے آغاز سے اب تک فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 242 ہو گئی ہے۔

اخبار نےاسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کے سات فوجی شمالی غزہ میں لڑائیوں میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اس تناظر میں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ آج بدھ کو غزہ کی پٹی میں نہال اوز میں خطرے کے سائرن سنے گئے۔

کل منگل کو فوج نے جنوبی اسرائیل کے شہر عسقلان اور غزہ کی پٹی کے نزدیکی قصبوں میں میزائل وارننگ سائرن بجانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے کہا کہ اس نے عسقلان اور غزہ کے آس پاس کے قصبوں پر "راکٹوں" بمباری کی۔

مغربی کنارے میں فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنین کیمپ کے ایک علاقے پر اسرائیلی ڈرون کی بمباری کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔

بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں