غزہ کے اسپتالوں میں پانی کی کمی، غذائی قلت سے بچوں کی اموات کی تعداد چھ ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

غزہ کی وزارتِ صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ جنگ زدہ غزہ میں دو بچے "پانی کی کمی اور غذائی قلت" کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں جو تازہ ترین اطلاع شدہ اموات ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ نے قحط کے "قریبی" خطرے سے خبردار کیا ہے۔

وزارتِ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ تازہ ترین ہلاکتیں غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں ہوئیں جو محصور علاقے کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔

قدرہ نے کہا کہ پانی کی کمی اور غذائیت کی کمی کے نتیجے میں قحط سے جان بحق ہونے والے بچوں کی تعداد چھے ہو گئی۔

ہلاکتوں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

ترجمان نے مزید کہا، "ہم بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں ہونے والی انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔"

اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں نے کہا ہے کہ تازہ ترین انسانی امدادی قافلے کو شمال میں جانے کی اجازت ایک ماہ سے زیادہ عرصہ پہلے دی گئی تھی۔

بدھ کے روز اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ دفتر نے کہا کہ دو بچے اس سے قبل شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں پانی کی قلت اور غذائیت کی کمی کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے – جن کی موت کا اعلان پہلے قدرا نے کیا تھا۔

غزہ میں ایک سنگین انسانی ہنگامی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے کیونکہ سات اکتوبر کو فلسطینی گروپ کے حملے کے جواب میں حماس کو ختم کرنے کے لیے اسرائیل اپنی بے رحمانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

چونکہ امدادی سامان اب بھی اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں داخل ہونے سے روکا ہوا ہے اور صرف معمولی مقدار میں کبھی کبھی علاقے میں داخل ہو رہی ہے تو عالمی غذائی پروگرام نے منگل کو کہا، "اگر کچھ نہ بدلا تو قحط عنقریب ہے"۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے اونروا نے رواں ماہ اب تک غزہ میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی تعداد میں جنوری کے مقابلے میں 50 فیصد کمی کی اطلاع دی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر او سی ایچ اے نے بھی ان تخمینوں کا حوالہ دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ "غزہ کی پٹی کی پوری آبادی کو بحران یا خوراک کے عدم تحفظ کی بدترین سطح کا سامنا ہے۔"

دفتر نے خبردار کیا کہ غزہ کے 2.4 ملین باشندوں میں سے 500,000 سے زیادہ لوگ "تباہ کن حالات کا سامنا کر رہے ہیں جن میں خوراک کی کمی، بھوک اور ان حالات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں واقع ہونے والی کمی" خصوصیت سے نمایاں ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں