برلن میں سیاحتی نمائش میں روایتی سعودی ملبوسات کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ ایک ثقافتی نمائش میں سعودی عرب کے روایتی ملبوسات کو شرکاء کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

برلن سیاحتی نمائش میں ’بوتیک گروپ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ‘ کے زیر ملکیت الٹرا لگژری ہاسپیٹلٹی گروپ جرمن دارالحکومت میں منعقد ہونے والی دنیا کی معروف سیاحتی اور ثقافتی نمائش انٹرنیشنل ٹورازم ایکسچینج (ITB) میں شرکت کر رہا ہے۔ یہ ایونٹ 5 سے 7 مارچ تک جاری رہے گا۔

نمائش میں سعودی بوتیک گروپ کے لیے سعودی ٹورازم اتھارٹی کا پویلین تیار کیا گیا ہے۔ نمائش میں 2023ء میں دنیا کے 161 ممالک کے 5,500 نمائش کنندگان کے درمیان بہترین پویلین کا اعزاز دیا گیا تھا۔ اس سال کے ایڈیشن میں گروپ نے 90,000 سے زائد شرکاء کا ہدف مقرر کیا ہے جو دنیا بھر کے 180 ممالک کی نمائندگی کریں گے۔

مہمان نوازی کے تجربات

مہمان نوازی کے شعبے کے ’سی ای او‘ مارکو فرینک نمائش کے اس سال کے ایڈیشن میں بوتیک گروپ کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم مہمان نوازی کو ظاہر کرنے کے لیے برلن میں بین الاقوامی ٹورازم ایکسچینج (ITB) نمائش میں بوتیک گروپ کی شرکت سے خوش ہیں۔ یہ وہ تجربات ہیں جو ہم مملکت میں پیش کرتے ہیں۔ اس تقریب میں ہماری موجودگی سعودی ٹورازم اتھارٹی کے مملکت کی ثقافت اور کلچر کو بیرون ملک فروغ کی کوششوعں کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم برلن میں بین الاقوامی ٹورازم ایکسچینج نمائش میں تمام زائرین کو مدعو کرتے ہیں تاکہ وہ گروپ کے عصری تجربے کو دریافت کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں